19 مارچ ، 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے کیے گئے اور اجلاس سے متعلق دعوت نامے بھی بھجوا دیے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور اتحادیوں کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پرغور ہوگا۔