Time 19 مارچ ، 2023
پاکستان

حکومت کا کم آمدن والوں کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکج کا فیصلہ

غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکج دیاجائے گا: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ— فوٹو: فائل
غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکج دیاجائے گا: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ— فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے کم آمدن والے غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹرتک پیٹرولیم ریلیف پیکج کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں کم آمدن والے پیٹرولیم صارفین کیلئے پیٹرولیم ریلیف پیکج کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکج دیا جائے گا۔

اس حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم سبسڈی کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک کی رقم مختص کی جائے اور سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، متعلقہ ادارے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل،  رکشہ اورچھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے، پیٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

مزید خبریں :