دنیا
Time 19 مارچ ، 2023

شاہ سلمان نے ایرانی صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دے دی

ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانرواکی دعوت کا خیرمقدم کیا کیا: ایرانی صدر کے نائب چیف آف اسٹاف کی ٹوئٹ— فوٹو: فائل
ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانرواکی دعوت کا خیرمقدم کیا کیا: ایرانی صدر کے نائب چیف آف اسٹاف کی ٹوئٹ— فوٹو: فائل

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دے دی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی صدر کے نائب چیف آف اسٹاف سیاسی امور محمد جمشیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ریاض مدعو کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر کے نام خط لکھا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔

محمدجمشیدی کا کہنا تھاکہ شاہ سلمان نے ایران سعودی مضبوط اقتصادی، علاقائی تعاون پرزوردیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانرواکی دعوت کا خیرمقدم کیا کیا ہے اور سعودی عرب سے تعاون بڑھانے کیلئے ایران کے تیار ہونے کا کہا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے ابھی ایسے کسی خط کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایران اورسعودی عرب نے10 مارچ کودوطرفہ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیاتھا۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 سے منقطع تھے تاہم رواں ماہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں چین نے اہم ثالث کا کردار ادا کیا۔

مزید خبریں :