اسلام آباد پولیس کے سینیٹر شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

شبلی فراز گھرپر نہیں تھے، پولیس نے ان کے گھرکی تلاشی لی: ذرائع— فوٹو:فائل
شبلی فراز گھرپر نہیں تھے، پولیس نے ان کے گھرکی تلاشی لی: ذرائع— فوٹو:فائل

اسلام آباد پولیس نےسابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف  سینیٹر شبلی فراز کے گھر چھاپہ مارا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے شبلی فراز کے گھرکی تلاشی لی جبکہ شبلی فراز گھرپر نہیں تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آبادخواتین اہلکار بھی پولیس ٹیم کے ہمراہ تھیں۔ سینیٹر شبلی فراز تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں نامزد ہیں۔

اسلام آباد اور لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھا پے  مارے اور متعدد افراد گرفتار کیے۔

اس کے علاوہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان، علی نواز اعوان ،سابق ایم این اے پی ٹی آئی راجہ خرم نواز،انجم تنولی اور چوہدری اظہر گجر کے گھروں پر بھی چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران کوئی رہنما گھر پر موجود نہیں تھا جس پر پولیس واپس لوٹ گئی۔

مزید خبریں :