کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں رینجرز  اور  پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 5 ملزمان گرفتار کرلیےگئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہےکہ ملزم سلیمان عرف بھائی پولیس مقابلے میں زخمی ہوکر جیل جا چکا ہے، ملزم محمد ظہور عرف ظہوریے ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم ظہور جرائم پیشہ افرادکو کرائے پر اسلحہ فراہم کرتا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :