Time 20 مارچ ، 2023
پاکستان

شراب کے نشے میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا چیک پوسٹ پر حملہ: پولیس

علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان جاتےہوئے داجل چیک پوسٹ پر مبینہ ہنگامہ آرائی کی/ فائل فوٹو
علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان جاتےہوئے داجل چیک پوسٹ پر مبینہ ہنگامہ آرائی کی/ فائل فوٹو

بھکر: پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے مبینہ طور پر پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق  علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان جاتےہوئے داجل چیک پوسٹ پر مبینہ ہنگامہ آرائی کی، انہیں چیکنگ کے لیے روکا گیا تو انہوں نے چیک پوسٹ پر ہنگامہ کردیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کے پی کےاورپنجاب سرحد پرچیک پوسٹ پر تمام گاڑیوں کی انٹری کی جاتی ہے، چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کے بعد علی امین گنڈاپور فرار ہوگئے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں تھے، ان کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا تو ان کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی، اس دوران علی امین اور ان کے ساتھیوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔

دوسری جانب ڈی پی او محمد نوید کا کہنا ہےکہ واقعے  کےبعد علی امین گنڈا پورکے 4 گارڈ اورگاڑی کو حراست میں لے لیا ہے جن میں آفتاب، شکیل، الطاف اور نیک محمد شامل ہیں۔

مزید خبریں :