Time 20 مارچ ، 2023
پاکستان

رانا ثنا اللّٰہ کا شیریں مزاری کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان، ٹوئٹ ایف آئی اے کو بھجوا دیا

سوشل میڈیا پر پولیس سمیت اداروں کے خلاف پروپیگنڈے اور جعلی ویڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے: وفاقی وزیر داخلہ/ وفاقی وزیر داخلہ—فوٹو: فائل
سوشل میڈیا پر پولیس سمیت اداروں کے خلاف پروپیگنڈے اور جعلی ویڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے: وفاقی وزیر داخلہ/ وفاقی وزیر داخلہ—فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شیریں مزاری کا ایک ٹوئٹ قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو بھجوایا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اکسانا جرم ہے، سوشل میڈیا پر پولیس سمیت اداروں کے خلاف پروپیگنڈے اور جعلی ویڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آ چکے ہیں، انہیں انجام تک پہنچائیں گے۔

مزید خبریں :