کراچی: رنچھوڑ لائن میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

مقتولہ کا شوہر عتیق کوئی کام نہیں کرتا تھا اور کئی کئی دن تک گھر بھی نہیں آتا تھا، مقتولہ کا اس کے شوہر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا: اہل محلہ/ فائل فوٹو
مقتولہ کا شوہر عتیق کوئی کام نہیں کرتا تھا اور کئی کئی دن تک گھر بھی نہیں آتا تھا، مقتولہ کا اس کے شوہر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا: اہل محلہ/ فائل فوٹو

کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں شوہر نے چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ رنچھوڑ لائن گلی نمبر 3 میں پیش آیا، مقتولہ دو بچیوں کی ماں تھی اور ملازمت کرکے گھر کا گزر بسر کرتی تھی۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہر عتیق کوئی کام نہیں کرتا تھا اور کئی کئی دن تک گھر بھی نہیں آتا تھا، مقتولہ کا اس کے شوہر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا جس کا شور اہل محلہ کو سنائی دیتا تھا۔

پولیس نے خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزید خبریں :