Time 20 مارچ ، 2023
پاکستان

انسداد دہشتگردی کی عدالت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور

عدالت نے اسد قیصر، عامر کیانی، عمر ایوب، حماد اظہر، محمد عاصم، فرخ حبیب، حسان نیازی اور شبلی فراز کی عبوری ضمانتیں منظور کیں/ فائل فوٹو
عدالت نے اسد قیصر، عامر کیانی، عمر ایوب، حماد اظہر، محمد عاصم، فرخ حبیب، حسان نیازی اور شبلی فراز کی عبوری ضمانتیں منظور کیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد تھانہ سی ٹی ڈی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر، عامر کیانی، عمر ایوب، حماد اظہر، محمد عاصم، فرخ حبیب، حسان نیازی اور شبلی فراز کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

عدالت نے تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی 3 اپریل تک 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔

مزید خبریں :