مارچ کا یہ ہفتہ کن '3 ستاروں' کیلئے خوش قسمت ثابت ہوگا؟

آئیے جانتے ہیں کہ وہ 3 خوش قسمت ستارے کون سے ہیں؟فوٹو: فائل
آئیے جانتے ہیں کہ وہ 3 خوش قسمت ستارے کون سے ہیں؟فوٹو: فائل

سال کے تیسرے مہینے یعنی مارچ کے تیسرے ہفتے کا آغاز آج سے ہوچکا ہے، ابھی ہفتہ مکمل ہونے میں سات دن باقی ہیں جس کے لیے ماہرِ فلکیات نے کچھ ستاروں کے لیے پیشگوئیاں کی ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کہ وہ کون سے تین ستارے ہیں جن کے لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہفتہ ان کا اچھا گزرے گا۔

برج حمل:

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برج حمل تمام برج میں پہلے نمبر پر براجمان ہے جس کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ مارچ کا یہ ہفتہ ان کے لیے اچھا ثابت ہونے والا ہے۔

ان افراد کو چاہیے کہ جو کام یہ کرنا چاہ رہے ہیں اور اب تک سوچ رہے ہیں انہیں کر گزریں، کوشش کریں کہ محنت سے کام کریں، نتیجہ ان کے حق میں آنے کے امکانات ہیں۔

برج جوزا:

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برج جوزا کے افراد کے لیے یہ ہفتہ اچھا رہنے کے آثار نمایاں ہیں، زندگی کے اہم مسائل اس سال حل ہوجائیں گے، آپ اپنا کام انجوائے کریں گے اور مالی حالات بھی بہتر ہونے کی امید ہے۔

ان افراد کے لیے اس سال کے جو بہترین مہینے ثابت ہوں گے ان میں مارچ بھی ہے، اس کے علاوہ  اپریل اور نومبر بھی ان کے لیےبہترین مہینے ثابت ہونے والے ہیں۔

برج قوس:

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ برج قوس کے افراد کا بھی یہ ہفتہ بہترین گزرنے والا ہے، اس ہفتے انہیں بہت سے مواقع ملنے کے امکانات ہیں، یہ ہفتہ ان کے لیے خاصہ خوش قسمت ثابت ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

مزید خبریں :