کھیل
Time 20 مارچ ، 2023

داماد کے بعد سسر کی ٹیم نے بھی ایک ٹرافی اپنے نام کر لی

لیجنڈز لیگ کرکٹ کے فائنل میں ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹز کو 7 وکٹوں کے شکست دیکر دوسری لیجنڈز لیگ کرکٹ اپنے نام کر لی
 لیجنڈز لیگ کرکٹ کے فائنل میں ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹز کو 7 وکٹوں کے شکست دیکر دوسری لیجنڈز لیگ کرکٹ اپنے نام کر لی

شاہین شاہ آفریدی کی لاہور قلندرز کے بعد شاہد خان آفریدی کی ایشیا لائنز نے بھی ایک ٹرافی اپنے نام کر لی۔

قطر میں ہونے والی لیجنڈز لیگ کرکٹ کے فائنل میں ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹز کو 7 وکٹوں کے شکست دیکر  دوسری لیجنڈز لیگ کرکٹ اپنے نام کر لی۔

ورلڈ جائنٹز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے جو شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورے کر لیے۔

بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے اسپنر عبدالرزاق کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دیکر  ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ 

مزید خبریں :