دنیا
Time 20 مارچ ، 2023

چینی صدر کا ماسکو کا دورہ، یوکرین کا چین سے روس پر دباؤ ڈال کر جنگ رکوانے کا مطالبہ

یوکرین چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ روس کا بغور مشاہدہ کر رہا ہے، توقع ہے کہ چین یوکرین جنگ ختم کرانے کیلئے روس پر دباؤ ڈالے گا: ترجمان یوکرینی وزارت خارجہ— فوٹو:فائل
یوکرین چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ روس کا بغور مشاہدہ کر رہا ہے، توقع ہے کہ چین یوکرین جنگ ختم کرانے کیلئے روس پر دباؤ ڈالے گا: ترجمان یوکرینی وزارت خارجہ— فوٹو:فائل

یوکرین نے چینی صدر شی جن پنگ کے ماسکو پہنچنے پر چین سے روس پر دباؤ ڈال کر یوکرین میں جنگ رکوانے کا مطالبہ کر دیا۔

چین کے صدر شی جن پنگ روس کے اہم دورے پر ماسکو پہنچے ہیں اور  انہوں نے اپنے  روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے 3 گھنٹے طویل ملاقات کی ہے۔

یوکرین نے چینی صدر شی جن پنگ کے ماسکو پہنچنے پر روس پر دباؤ ڈال کر یوکرین میں جنگ رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان یوکرینی وزارت خارجہ اولیگ نیکولینکو کا کہنا ہے کہ یوکرین چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ روس کا بغور مشاہدہ کر رہا ہے، توقع ہے کہ چین یوکرین جنگ ختم کرانے کیلئے روس پر دباؤ ڈالے گا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین امن کے قیام کیلئے چین کے ساتھ اقوام متحدہ کے چارٹر اور جنرل اسمبلی کی تازہ ترین قرارداد کے مطابق بات چیت کو تیار ہے۔

 ترجمان یوکرینی وزارت خارجہ کے مطابق امن کیلئے یوکرین کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے روسی افواج کا مکمل انخلا ضروری ہے۔

مزید خبریں :