کراچی کے مضافات میں آج بھی گرج چمک کا امکان

کراچی کے مشرق، مغرب اور جنوب میں آج گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں: جواد میمن/ فائل فوٹو
کراچی کے مشرق، مغرب اور جنوب میں آج گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں: جواد میمن/ فائل فوٹو

کراچی کے مضافاتی علاقوں میں آج بھی گرج چمک کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی کے مضافات میں آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت گرمی اور حبس سے بادل بن سکتے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار  نے بتایا کہ کراچی کے مشرق، مغرب اور جنوب میں آج گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں اس کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین میں بھی آج بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

جواد میمن نے کہا کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم 22 مارچ کو بلوچستان میں داخل ہوگا، یہ سسٹم مضبوط اور اس کا پھیلاؤ زائد ہے، سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی کی صورت میں سپورٹ ملے گی جس کے باعث شہر کے اکثر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :