یوٹیوبر کو نانا کی آخری رسومات کا 'وی لاگ' بنانا مہنگا پڑگیا

جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لکشے کے نانا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا وہیں ٹوئٹر صارفین نے یوٹیوبر پر سخت تنقید کی—فوٹو: اسکرین گریب
جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لکشے کے نانا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا وہیں ٹوئٹر صارفین نے یوٹیوبر پر سخت تنقید کی—فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی یوٹیوبر لکشے چوہدری کو اپنے نانا کی موت پر ان کی آخری رسومات کا وی لاگ بنانا مہنگا پڑ گیا۔

لکشے چوہدری کی جانب سے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی جس میں وہ آخری رسومات میں شریک بچوں اور رشتے داروں سے نانا کی موت سے متعلق بات کررہے ہیں۔

تین دن قبل پوسٹ کی گئی ویڈیو کو ایک لاکھ پانچ ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لکشے کے نانا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا وہیں ٹوئٹر صارفین نے یوٹیوبر پر سخت تنقید کی۔

ایک صارف کی جانب سے ٹوئٹر پر لکشے کی ویڈیو کے تھمبنیل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا اور ساتھ ہی طنزیہ انداز میں لکھا گیا کہ 'کانٹینٹ کریئٹر'۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ چاہے آپ یوٹیوبر ہوں یا جو بھی ہوں، آپ کے اندر اتنی سمجھ ہونی چاہیے کہ انٹرنیٹ پر کیا پوسٹ کرنا ہے اور کیا نہیں۔

مزید خبریں :