دنیا
Time 21 مارچ ، 2023

صومالیہ میں گزشتہ سال خشک سالی سے 43 ہزار ہلاکتیں ہوئیں: رپورٹ

بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے 50 لاکھ لوگ خوراک کی شدید قلت اور تقریباً 20 لاکھ بچے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں، اقوام متحدہ/فوٹو رائٹرز
 بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے 50 لاکھ لوگ خوراک کی شدید قلت اور تقریباً 20 لاکھ بچے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں، اقوام متحدہ/فوٹو رائٹرز

صومالیہ میں طویل عرصے سے  جاری خشک سالی کے نتیجے میں گزشتہ سال 43 ہزار افراد موت کی نیند سو گئے۔

 اقوام متحدہ کی ایجنسی اور  صومالی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صومالیہ میں گزشتہ 5 سالوں سے بادل نہیں برسے  جس کے نتیجے میں  ہونے والی خشک سالی کے باعث  43 ہزار افراد ہلاک ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والے 43 ہزار افراد میں  آدھی تعداد 5 سال سے  کم عمر والے بچوں کی  ہے۔

رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ خشک سالی کی وجہ سے رواں سال کے ششماہی میں اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے، اس دوران اموات کی تعداد 18 ہزار  سے  34  ہزار 200 تک پہنچ سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے 50 لاکھ لوگ خوراک کی شدید قلت اور  تقریباً  20 لاکھ بچے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

مزید خبریں :