Time 23 مارچ ، 2023
دنیا

رمضان 2023: سب سے لمبا روزہ کس شہر میں اور کتنے گھنٹے کا ہوگا؟

ماہ صیام کے روزے کا دورانیہ دنیا بھر میں طلوع آفتاب سے لے کر غروب آفتاب تک 12 سے 18 گھنٹے کے درمیان ہوتا ہے/ فوٹو اے ایف پی
ماہ صیام کے روزے کا دورانیہ دنیا بھر میں طلوع آفتاب سے لے کر غروب آفتاب تک 12 سے 18 گھنٹے کے درمیان ہوتا ہے/ فوٹو اے ایف پی

ماہ صیام اپنی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ شروع ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر کے مسلمان روزوں کا اہتمام کررہے ہیں۔

ماہ صیام کے روزے کا دورانیہ دنیا بھر میں طلوع آفتاب سے لے کر غروب آفتاب تک 12 سے 18 گھنٹے کے درمیان ہوتا ہے، یہ دورانیہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ دنیا میں کہاں رہتے ہیں۔

رمضان المبارک ہر سال مختلف تاریخوں میں کیوں شروع ہوتا ہے؟

رمضان ہر سال گزشتہ برس کے مقابلے میں 10 سے 12 دن پہلے شروع ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلامی کیلنڈر قمری ہجری کیلنڈر پر مبنی ہے جس میں مہینے  29 یا 30 دن پر مشتمل ہوتے ہیں۔

چونکہ قمری سال شمسی سال سے 11 دن چھوٹا ہے، اس لیے رمضان المبارک سال 2030 میں دو مرتبہ آئے گا جو پہلے 5 جنوری سے شروع ہوگا اور پھر 25 دسمبر سے شروع ہوگا۔

دنیا کے جنوبی ممالک جیسے چلی یا نیوزی لینڈ میں رہنے والے مسلمان اوسطاً 12 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے، اس کے برعکس شمالی ممالک جیسے آئس لینڈ یا گرین لینڈ میں رہنے والے مسلمان 17 گھنٹے سے زیادہ وقت روزے کی حالت میں رہیں گے۔

دوسری جانب شمالی نصف کرہ میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے اس سال روزے کے اوقات کچھ کم ہوں گے اور 2031 تک اس میں مزید کمی ہوتی رہے گی۔

آئیے جانتے ہیں کہ دنیا بھر کے شہروں میں روزوں کے اوقات کار کیا ہوں گے اور کہاں سب سے لمبا اور سب سے چھوٹا روزہ ہوگا۔

روزوں کے مختصر دورانیے والے شہر

سنگاپور: 13 گھنٹے

نیروبی، کینیا: 13 گھنٹے

لوانڈا، انگولا: 13 گھنٹے

جکارتا، انڈونیشیا: 13 گھنٹے

برازیلیا، برازیل: 13 گھنٹے

ہرارے، زمبابوے: 13 گھنٹے

جوہانسبرگ، جنوبی افریقا: 13 گھنٹے

بیونس آئرس، ارجنٹائن: 12 گھنٹے

سیلڈاڈ ڈیل ایسٹے، پیراگوئے: 12 گھنٹے

کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقا: 12 گھنٹے

مونٹیویڈیو، یوراگوئے: 12 گھنٹے

کینبرا، آسٹریلیا: 12 گھنٹے

پورٹو مونٹ، چلی: 12 گھنٹے

کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ: 12 گھنٹے

طویل روزے والے شہر

نوک، گرین لینڈ: 17 گھنٹے

ریکجاوک، آئس لینڈ: 17 گھنٹے

ہیلسنکی، فن لینڈ: 17 گھنٹے

اسٹاک ہوم، سویڈن: 17 گھنٹے

گلاسگو، سکاٹ لینڈ: 17 گھنٹے

ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈز: 16 گھنٹے

وارسا، پولینڈ: 16 گھنٹے

لندن، برطانیہ: 16 گھنٹے

آستانہ، قازقستان: 16 گھنٹے

برسلز، بیلجیم: 16 گھنٹے

پیرس، فرانس: 15 گھنٹے

زیورچ، سوئٹزرلینڈ: 15 گھنٹے

بخارسٹ، رومانیہ: 15 گھنٹے

اوٹاوا، کینیڈا: 15 گھنٹے

صوفیہ، بلغاریہ: 15 گھنٹے

روم، اٹلی: 15 گھنٹے

میڈرڈ، اسپین: 15 گھنٹے

سرائیوو، بوسنیا:  15 گھنٹے

لزبن، پرتگال: 14 گھنٹے

ایتھنز، یونان: 14 گھنٹے

بیجنگ، چین: 14 گھنٹے

واشنگٹن ڈی سی، امریکہ: 14 گھنٹے

پیانگ یانگ، شمالی کوریا: 14 گھنٹے

انقرہ، ترکی: 14 گھنٹے

رباط، مراکش: 14 گھنٹے

ٹوکیو، جاپان: 14 گھنٹے

اسلام آباد، پاکستان: 14 گھنٹے

کابل، افغانستان: 14 گھنٹے

تہران، ایران: 14 گھنٹے

بغداد، عراق: 14 گھنٹے

بیروت، لبنان: 14 گھنٹے

دمشق، شام: 14 گھنٹے

قاہرہ، مصر: 14 گھنٹے

یروشلم: 14 گھنٹے

کویت سٹی، کویت: 14 گھنٹے

غزہ سٹی، فلسطین: 14 گھنٹے

نئی دہلی، بھارت: 14 گھنٹے

ہانگ کانگ: 14 گھنٹے

ڈھاکا، بنگلا دیش: 14 گھنٹے

مسقط، عمان: 14 گھنٹے

ریاض، سعودی عرب: 14 گھنٹے

دوحہ، قطر: 14 گھنٹے

دبئی، متحدہ عرب امارات: 14 گھنٹے

عدن، یمن: 14 گھنٹے

کولمبو ، سری لنکا :13 گھنٹے

بنکاک ، تھائی لینڈ: 13 گھنٹے

کوالالمپور، ملائیشیا: 13 گھنٹے

مزید خبریں :