22 مارچ ، 2023
رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو سحر و افطار کے دوران گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سوئی سدرن اور سوئی ناردرن نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ سحر و افطار کے دوران شہریوں کو بلاتعطل گیس ملے گی۔
سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ صبح 8 تا دوپہر ڈھائی بجے تک گیس کی دستیابی کم ہوگی، گیس ذخائر میں کمی کی وجہ سے 25 کروڑ مکعب فٹ گیس کی قلت کاسامناہے۔
دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپنی سحر اور افطار کے اوقات میں فل پریشر کے ساتھ گیس سپلائی کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔
ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے خصوصاً رات ڈھائی سے صبح 6 اور 4بجے سہ پہر سے رات 9 بجے تک بلا تعطل اور پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نےکہاکہ سحرو افطارکے علاوہ بھی گھریلو صارفین کو گیس فراہمی جاری رہے گی، تاہم سحر و افطار کے اوقات میں گیس پریشر کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔