21 مارچ ، 2023
فیصل آباد میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بد نظمی سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔
لواحقین کے مطابق تقسیم میں بےنظمی کی وجہ سے والد کی جان گئی اور آٹا بھی نہیں ملا۔
تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے بدنظمی کی تردید کی اور کہا کہ آٹے کی تقسیم میں کوئی بےنظمی نہیں ہوئی، بزرگ شہری کی موت پارک کے باہر سڑک پر ہوئی۔
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مفت آٹے کی فراہمی کے دوران بد نظمی کا نوٹس لے لیا۔
انہوں نے مختلف شہروں میں بدنظمی کے واقعات پر صوبائی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آٹا فراہمی کے سینٹرز پر انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔