Time 21 مارچ ، 2023
دنیا

غیر ویکسین شدہ افرادکو بھی مسجدالحرام و مسجد نبویﷺ میں نماز ادائیگی کی اجازت مل گئی

مسجد الحرام میں اعتکاف کے2500 مقامات تیار کرلیے گئے: انتظامیہ حرمین شریفین— فوٹو:فائل
مسجد الحرام میں اعتکاف کے2500 مقامات تیار کرلیے گئے: انتظامیہ حرمین شریفین— فوٹو:فائل

کورونا کے غیر ویکسین شدہ افرادکو بھی مسجدالحرام  اور مسجد نبویﷺ میں نماز ادائیگی کی اجازت مل گئی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق کورونا کے غیر ویکسین شدہ افراد نُسک ایپ سےعمرہ پرمٹ بھی لے سکتےہیں۔

انتظامیہ حرمین شریفین نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں اعتکاف کے2500 مقامات تیار کرلیے گئے ہیں اور اعتکاف میں بیٹھنے والوں کوباہرنکلنے تک ہر سہولت فراہم کی جائے  گی۔

خیال رہے کہ 2020 میں کورونا وبا پھیلنے کے بعد حرمین شریفین (مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ) میں غیر ویکسین شدہ افراد کے داخلت پر پابندی عائد تھی۔

مزید خبریں :