پاکستان نے پیٹرول پر سبسڈی کا اعلان کرنے سے قبل مشاورت نہیں کی، آئی ایم ایف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے پیٹرول پر سبسڈی کا اعلان کرنے سے قبل مشاورت نہیں کی۔

 ترجمان آئی ایم ایف کے بیان کے مطابق آئی ایم ایف سستا پیٹرول فراہم کرنے کی اسکیم کی لاگت،اہداف اور آپریشن کی تفصیلات پر بات کر رہا ہے۔ 

بیان میں کہا کہا گیا ہے کہ،سستا پیٹرول اسکیم میں فراڈ روکنے، ہونے والے نقصان کو پورا کرنے پر پاکستانی حکام سے بات کریں گے، مستحقین اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے براہ راست کیش کفالت کا بہتر طریقہ ہے۔

 اس کے علاوہ پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز کے مطابق پالیسی ایجنڈے کے نفاذ میں معاونت کے لیے مالی اعانت یقینی بنانا اوّلین ترجیح ہے، کچھ باقی پوائنٹس پورے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ غریب کے لیے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موٹرسائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 50 نہیں بلکہ 100 روپےکا ریلیف ملےگا۔

مصدق ملک کے مطابق موٹر سائیکل والے ماہانہ 21 لیٹر پیٹرول استعمال کرتے ہیں، انہیں 21 لیٹر پیٹرول سستا ملے گا،21 لیٹر سے زیادہ استعمال کرنے پر پوری قیمت دینی پڑے گی۔ 

مزید خبریں :