Time 22 مارچ ، 2023
انٹرٹینمنٹ

جب ضمیر نہیں کانپتے، زمین کانپ جاتی ہے: عمران عباس

گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے/ فوٹو سوشل میڈیا
گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے/ فوٹو سوشل میڈیا

پاکستانی  اداکار عمران عباس نے ملک کے مختلف شہروں میں  آنے والے زلزلے  پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ضمیر نہیں کانپتے تو  زمین کانپ جاتی ہے۔

 گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں  میں آنے والے شدید  زلزلے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے ایسے میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جب ضمیر نہیں کانپتے، زمین کانپ جاتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ کے عذاب سے ڈرو، یہ ظلم یہ جبر چھوڑ دو،  نہ جانے کتنے لوگوں پر ظلم کی انتہا کررہے ہو، کتنوں کی جان لے رہے ہو اور کس کس کی جان لینے کی سازش کررہے ہو، کیوں موت کو بھول بیٹھے ہو، توبہ کرو اور پھر سوچ لو کہ اللہ چاہے تو ایک لمحے میں تم سب کو بھی مٹی کے ڈھیر میں دفن کرسکتا ہے۔

اداکار کی جانب سے اپنی طویل پوسٹ کے آخر میں یہ بھی لکھا گیا کہ وقت ہے پھر سوچ لو، کہیں ایسا نہ ہو کہ توبہ کی فرست بھی نہ ملے۔

مزید خبریں :