کھیل
Time 22 مارچ ، 2023

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے افغان ٹیم کے کپتان کا اعلان

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 24 سے 27 مارچ تک شارجہ میں کھیلی جائے گی/فوٹوفائل
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 24 سے 27 مارچ تک شارجہ میں کھیلی جائے گی/فوٹوفائل

 افغانستان نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں  اسپنر راشد خان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 24 سے 27 مارچ تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، اس سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت شاداب خان جب کہ افغانستان ٹیم کی قیادت  راشد خان کریں گے۔

سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹو نصیب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے سلیکٹرز نے دستیاب بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، سیریز کیلئے ہماری ٹیم کیمپ میں بہت محنت کررہی ہے ۔

 افغانستان  ٹیم کے اسکواڈ میں نومبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرنے والے سابق کپتان محمد نبی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

افغان کرکٹ بورڈ نے اوپنر حضرت اللہ زازئی اور مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا ہے۔

اسکواڈ میں بائیں ہاتھ کے اوپنر صدیق اللہ اتل کو شامل کیا گیا ہے  جو سیریز میں افغانستان کے لیے ڈیبیو کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :