دنیا
Time 22 مارچ ، 2023

اسرائیل کا شامی شہر حلب کے ائیرپورٹ پر میزائل حملہ

اسرائیل کی جانب سے شام کے شہر حلب کے ائیرپورٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تنصیبات کو نقصان پہنچا اور مالی نقصان ہوا: شامی وزارت دفاع/ فوٹو اے پی
اسرائیل کی جانب سے شام کے شہر حلب کے ائیرپورٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تنصیبات کو نقصان پہنچا اور مالی نقصان ہوا: شامی وزارت دفاع/ فوٹو اے پی

اسرائیل نے شام کے ہوائی اڈے پر میزائل داغ دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے شام کے شہر حلب کے ائیرپورٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تنصیبات کو نقصان پہنچا اور مالی نقصان  ہوا۔

شامی وزارت دفاع کے مطابق یہ حملہ رواں ماہ میں دوسری بار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے بحیرہ روم کے اوپر پرواز کرتے ہوئے شام کے سب سے بڑے شہر حلب اور اس کے تجارتی مرکز کی طرف میزائل داغے۔

حملے میں کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے تازہ حملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مزید خبریں :