دنیا
Time 22 مارچ ، 2023

ویڈیو: زلزلے کے دوران آپریشن تھیٹرکا منظر، ڈاکٹرز کلمہ طیبہ کا وردکرتے رہے

گزشتہ روز  پاکستان اور افغانستان کے مختلف علاقے شدید زلزلے  سے لرز اٹھے جس سے کئی عمارات کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

زلزلے کے جھٹکے مقبوضہ کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے۔

بھارتی میڈیا کی ایک ویب سائٹ پر مقبوضہ کشمیر کے علاقے بجبیہاڑہ کے اسپتال  کے آپریشن تھیٹر کی ویڈیو شیئرکی گئی ہے جس میں زلزلے کے دوران  اسپتال کے آپریشن  تھیٹر کا منظر دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آپریشن تھیٹر میں ایک سرجری جاری ہے، اس  دوران زلزلے کے جھٹکوں  نے ڈاکٹرز کو   بھی خوفزدہ کردیا، دوران آپریشن  تھیٹر کی بجلی بھی غائب ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے سے  آپریشن تھیٹر میں موجود چیزیں ہلنا شروع ہوجاتی ہیں اور  آپریشن کرتے ڈاکٹرز  پہلا کلمہ  پڑھنےلگ جاتے ہیں، کچھ دیر بعد تھیٹر کی  بجلی بحال ہوتے بھی دیکھی گئی۔

مزید خبریں :