خاتون نے 90 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ بنالیا

خاتون نے 9 ہزار 22 فٹ کی بلندی سے جہاز سے اسکیٹنگ کرتے ہوئے چھلانگ لگائی/ فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈز
خاتون نے 9 ہزار 22 فٹ کی بلندی سے جہاز سے اسکیٹنگ کرتے ہوئے چھلانگ لگائی/ فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈز

شوق کا کوئی مول نہیں! یہ محاورہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا، اسکیٹنگ کی شوقین خاتون نے اپنے شوق کے لیےخطرناک کرتب دکھاتے ہوئے 9 ہزار 22 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز  میں شائع رپورٹ کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ لیٹیسیا بوفونی کو مختلف ریکارڈز توڑنے کا بے انتہا شوق ہے، ساتھ ہی وہ اسکیٹنگ پر بھی زبردست مہارت رکھتی ہیں۔

لیٹیسیا نے 9 ہزار 22 فٹ کی بلندی سے جہاز سے اسکیٹنگ کرتے ہوئے چھلانگ لگائی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریکارڈ بنانے کے لیے استعمال ہونے والا جہاز وہی ہے جو ہالی وڈ کی مشہور ایکشن فلم Fast & Furious میں استعمال ہوا تھا۔


مزید خبریں :