22 مارچ ، 2023
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کی جسمانی ریمانڈ پر نظر ثانی کی اپیل مسترد کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے حسان نیازی کی نظرثانی اپیل کی درخواست خارج کی۔ عمران خان کےفوکل پرسن حسان نیازی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ پر نظرثانی اپیل دائر کی گئی تھی۔
جج سکندر خان نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کیجانب سےحسان نیازی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
خیال رہے کہ پولیس نے حسان نیازی کو توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔