Time 22 مارچ ، 2023
پاکستان

کراچی اور بلوچستان میں کتنے بجے تک چاند نظر آنے کا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی میں چاند نظر آنے کے امکانات ہیں تاہم موسم ابرآلودہے، محکمہ موسمیات— فوٹو:فائل
کراچی میں چاند نظر آنے کے امکانات ہیں تاہم موسم ابرآلودہے، محکمہ موسمیات— فوٹو:فائل

کراچی میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چاند نظر آنے کے امکانات ہیں تاہم موسم ابرآلودہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں 7 بج کر 28 منٹ تک چاند نظر آنےکے امکانات ہیں، اس کے علاوہ بلوچستان کےعلاقے نوکنڈی اورجیوانی میں 7 بج کر 55 منٹ تک چاند نظر آنے کےامکانات ہیں۔

حافظ محمدسلفی کے مطابق چاندکی رویت کےمتعلق فیصلے سےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کوآگاہ کیاجائے گا۔

مزید خبریں :