دنیا
Time 23 مارچ ، 2023

افغانستان میں رات گئے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا

افغانستان میں بھی رات گئے مقامی وقت کے مطابق سوا 11 بجے کے بعد رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا— فوٹو:فائل
افغانستان میں بھی رات گئے مقامی وقت کے مطابق سوا 11 بجے کے بعد رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا— فوٹو:فائل

افغانستان میں رات گئے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان میں بھی شہری رمضان المبارک کے چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کا انتظار کرتے رہے تاہم رات 10 بجے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے اور جمعرات کو پہلے روزے کا اعلان کیا۔

تاہم افغانستان میں بھی رات گئے مقامی وقت کے مطابق سوا 11 بجے کے بعد رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

طالبان کی مرکزی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔

مزید خبریں :