کراچی میں آج بھی ہلکی تیز بارش، آئندہ چند گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان

دن بھر وقفے وقفے سے بادلوں کی تشکیل ہوتی رہےگی جس سے کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان رہےگا: موسمیاتی تجزیہ کار/ فائل فوٹو
دن بھر وقفے وقفے سے بادلوں کی تشکیل ہوتی رہےگی جس سے کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان رہےگا: موسمیاتی تجزیہ کار/ فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی ہلکی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں آج علی الصبح ایک بار پھر ہلکی تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جہاں ملیر، شاہ فیصل کالونی، نارتھ  ناظم آباد، نارتھ کراچی، نیو کراچی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی تیز بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل، کورنگی، اختر کالونی، ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں بھی ہلکی تیز بارش ہوئی۔

شہر کےمختلف علاقوں میں کہیں دھوپ نکلی ہوئی ہے تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہےکہ کراچی میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیراثرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ دن بھر وقفے وقفے سے بادلوں کی تشکیل ہوتی رہےگی جس سے کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان رہےگا۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ کل سسٹم پنجاب اور کے پی کے کی جانب بڑھ جائےگا اور سندھ میں کل سےبارش کا امکان کم ہوجائےگا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہےکہ بحیرہ عرب سے مزید بادل شہر کی جانب آرہے ہیں، آئندہ 2 سے 3 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونےکا امکان ہے، شہرکے مغربی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان زیادہ رہےگا، بادلوں کا پھیلاؤ زیادہ ہونےکے باعث مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :