قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے آرڈیننس پاس کیا ہے: وزیراعلیٰ سندھ

ہمیں اس وقت یکجا رہنے کی ضرورت ہے، ایک بار پھر دہشتگرد کوشش کررہے ہیں کہ اس ملک کو مشکل میں ڈالیں: مراد علی شاہ/ فائل فوٹو
ہمیں اس وقت یکجا رہنے کی ضرورت ہے، ایک بار پھر دہشتگرد کوشش کررہے ہیں کہ اس ملک کو مشکل میں ڈالیں: مراد علی شاہ/ فائل فوٹو

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے آرڈیننس پاس کیا ہے۔

کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مشکلات ہیں لیکن انشا اللہ مل کر ان مشکلات پرقابو پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت یکجا رہنے کی ضرورت ہے،  ایک بار پھر دہشتگرد کوشش کررہے ہیں کہ اس ملک کو مشکل میں ڈالیں، ہماری حکومت، پولیس، رینجرز، فوج  اور انٹیلی جنس مل کر کام کررہے ہیں،  دو مذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی تفتیش کو خود دیکھ رہا ہوں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پورے سندھ میں بچت بازار لگائے جارہے ہیں، صوبے میں ہر تحصیل اور ہر ٹاؤن میں بچت بازار لگارہے ہیں، آرڈیننس پاس کیا ہے جس سے قیمتیں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، اس آرڈینس کو سندھ اسمبلی سے بھی پاس کرائیں گے۔

مزید خبریں :