کامران ٹیسوری کا رمضان میں گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھنے کا اعلان

رمضان المبارک کے دوران گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کے لیےکھلے ہیں، عوام پورے 30 دن گورنر ہاؤس میں آئیں، افطار ڈنر کریں: گورنر سندھ/ فائل فوٹو
 رمضان المبارک کے دوران گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کے لیےکھلے ہیں، عوام پورے 30 دن گورنر ہاؤس میں آئیں، افطار ڈنر کریں: گورنر سندھ/ فائل فوٹو

کراچی: گورنر سندھ نے رمضان المبارک کے دوران عوام کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کے لیےکھلے ہیں، عوام پورے 30 دن گورنر ہاؤس میں آئیں، افطار ڈنر کریں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 40 ہزار ماہانہ کمانے والا سحری اور افطاری کی سکت نہیں رکھتا، دعا ہے ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں، لوگوں کو روزگار ملے۔

مزید خبریں :