کیا آپ کے بال جھڑ رہے ہیں ؟ اس پریشانی سے چھٹکارے کے چند گھریلو ٹوٹکے

بال آپ کی شخصیت کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، بالوں کا گرنا یقیناً پریشانی کا سبب ہے/ فائل فوٹو
بال آپ کی شخصیت کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، بالوں کا گرنا یقیناً پریشانی کا سبب ہے/ فائل فوٹو

بال آپ کی شخصیت کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، بالوں کے گرنے سے یقیناً آپ کو پریشانی بھی لاحق ہوتی  ہوگی لیکن چند مفید ٹوٹکوں سے آپ اپنے اس مسئلے کا حل پا سکتے ہیں۔

لیکن اس سے پہلے یہ جاننے کی ضرروت ہے کہ بال کن وجوہات کی وجہ سے گر سکتے ہیں، ان میں ذہنی تناؤ، بیماری، ہارمونز کا عدم توازن اور ماحولیاتی آلودگی اہم وجوہات ہیں۔

انڈا اور زیتون کے تیل کا مکسچر:

ایک انڈے کی زردی میں ایک کھانے کا چمچہ  زیتون کا تیل شامل کرکے بالوں اور سر کی جڑوں میں لگائیں اور آدھے گھنٹے تک سر میں لگا رہنے دیں، اس  سے آپ کے کمزور بالوں کو طاقت ملے گی اور بال گرنا بھی رک جائیں گے۔

ایلو ویرا اور شہد:

قدرت نے ایلو ویرا میں بھرپور فوائد رکھے ہیں، جب کہ اسے گھر میں بھی آسانی سے اگایا جاتا ہے۔

2 کھانے کے چمچ ایلو ویرا جیل  میں ایک 1 کھانے کا چمچ شہد شامل کرکے سر میں تھوڑی دیر لگانے کے بعد نیم گرم پانی سے دھوں لیں، اس نسخے سے فائدہ ہوگا۔

پیاز کا عرق:

  پیاز کا عرق  بالوں کے بہت سے مسائل کا حل ہے، عرق بنانے کے لیے پیاز کو پیس کر اس کا رس نکال لیں اور پھر سر پر لگا کر کچھ دیر بعد اپنے من پسند شیمپو سے سر دھو لیں۔

دہی اور شہد:

دہی اور شہد کا جوڑ صدیوں پرانا ہے ، پرانے وقتوں میں خواتین اپنے بالوں کو دہی سے دھویا کرتی تھیں اور ان کے بال بھی لمبے ہوتے تھے۔

شہد اور دہی کو برابر مقدار میں سر پر لگانے سے بالوں کی نشو نما اچھی ہوتی ہے اور بالوں میں چمک بھی آتی ہے۔

مزید خبریں :