امارات کی جانب سے رمضان المبارک میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کا آغاز

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح پاکستان میں بھی مستحقین میں راشن کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔

مادر ملت امارات شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھور سے کیا گیا ہے جسے شیخ حمدان گروپ کے ڈپٹی حمد بخیت عتیق الرومیتی اور حمدان بخیت عتیق الرومیتی نے کیا۔

سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں کو بھی راشن تقسیم کیا جائے گا۔

 یو اے ای کی جانب سے 15 سال سے پاکستان بھر میں رمضان کے موقع پر راشن تقسیم کیا جا رہا ہے، راشن میں ایک خاندان کے لیے 40 کلو آٹا، 20 کلو چاول اور 10 کلو چینی شامل ہیں جب کہ کھجور، 10 کلو دالیں، 5 کلو نمک مصالحہ جات، بچوں کا دودھ اور مشروبات شامل ہیں۔ 

فوٹو رپورٹر
فوٹو رپورٹر

راشن کی تقسیم کا سلسلہ اگلے 15 روز تک جاری رہے گا اور  تقسیم کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے مستحقین کو راشن کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔

سیلاب اور بارشوں سے تباہی کے نتیجے میں بے گھر افراد کو یو اے ای نے غیر معمولی امداد دی، امدادی سامان کے 57 جہاز دبئی سے کراچی اور دیگر شہروں میں سامان لے کر پہنچے جب کہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ لاکھوں خاندانوں کو متحدہ عرب امارات نے امداد پہنچائی گئی۔

مزید خبریں :