دنیا
Time 23 مارچ ، 2023

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا کا حکم

سورت کی عدالت نے بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو 2019 کے ہتک عزت کے کیس میں سزا سنائی/ فائل فوٹو
سورت کی عدالت نے بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو 2019 کے ہتک عزت کے کیس میں سزا سنائی/ فائل فوٹو

بھارتی گجرات کی عدالت نے ہتک عزت کے کیس میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کی سورت کی عدالت نے سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو 2019 کے ہتک عزت کے کیس میں سزا سنائی۔

عدالت نے راہول گاندھی کو ’مودی سرنیم‘ سے متعلق دیے گئے بیان کے کیس میں سزا سنائی۔

فیصلے کے موقع پر راہول گاندھی خود عدالت میں موجود تھے تاہم کانگریس رہنما کی سزا کو عدالت نے کچھ دیر بعد معطل کرتے ہوئے ان کی 30 دن کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں فیصلے کے خلاف اپیل کا حق بھی دیا گیا ہے۔

راہول گاندھی کے خلاف کیس بی جے پی کے ایم ایل اے اور سابق وزیر پرنیش مودی نے دائر کیا تھا جس میں راہول گاندھی پر الزام ہے کہ انہیں مودی سرنیم رکھنے والوں کو چور کہہ کر مخاطب کیا۔

راہول گاندھی نے 2019 میں لوک سبھا کی الیکشن مہم کے دوران یہ بیان ایک ریلی کے دوران دیا تھا جس کے خلاف درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ راہول گاندھی نے تمام مودی برادری کی توہین کی ہے۔

مزید خبریں :