ایک کمپنی کو 'چیف میم آفیسر' کی تلاش، تنخواہ کتنی ہے؟

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کی ایک کمپنی کو کسی ایسے شخص کی تلاش ہے جسے میمز کی خاصی اچھی معلومات ہو، جب کہ اسے تنخواہ بھی سوچ سے زیادہ دی جائے گی__فوٹو: فائل
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کی ایک کمپنی کو کسی ایسے شخص کی تلاش ہے جسے میمز کی خاصی اچھی معلومات ہو، جب کہ اسے تنخواہ بھی سوچ سے زیادہ دی جائے گی__فوٹو: فائل

اگر آپ کا حسِ مزاح اچھا ہے اور آپ کو سوشل میڈیا میمز کے بارے میں معلومات ہیں تو یہ خبر یقیناً  آپ کی توجہ کا مرکز ضرور بنےگی۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کی ایک کمپنی کو کسی ایسے شخص کی تلاش ہے جسے میمز کی خاصی اچھی معلومات ہو  جب کہ اسے تنخواہ بھی سوچ سے زیادہ دی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کمپنی 'چیف میم آفیسر' کی پوسٹ پر ہائرنگ کرے گی جس کی ماہانہ تنخواہ 'ایک لاکھ' ہوگی اور صرف اتنا ہی نہیں، جس شخص نے کمپنی کو کسی اچھے اور موزوں میم بنانے والے کا بتایا جو اس نوکری کے لیے اہل ہوگا، اسے مفت آئی پیڈ بھی تحفے میں دیا جائے گا۔

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

نوکری کا یہ اشتہار 'اسٹاک گرو' کمپنی کی جانب سے لنکڈ ان پر پوسٹ کیا گیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کی خوب توجہ سمیٹی۔

کمپنی کا ماننا ہے کہ آج کے لوگ ہر صورتحال کو میم کی صورت میں زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکتے ہیں، پھر چاہے وہ عام زندگی ہو یا پیشہ ورانہ زندگی، میمز سے سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔