بارش کے دوران پنک بس کو حادثہ، بس میں سوار خواتین محفوظ رہیں

حادثے کے بعد بس شاہراہ فیصل پر ترچھی ہو گئی جس سے مرکزی شاہراہ کے چاروں ٹریک آمدورفت کے لیے بند ہوگئے__فوٹو: جیو نیوز
حادثے کے بعد بس شاہراہ فیصل پر ترچھی ہو گئی جس سے مرکزی شاہراہ کے چاروں ٹریک آمدورفت کے لیے بند ہوگئے__فوٹو: جیو نیوز

کراچی میں شاہراہ فیصل پر بارش کے دوران پنک بس کو حادثہ پیش آیا جس میں خواتین محفوظ رہیں جب کہ حادثے کے نتیجے میں ٹریفک کی روانگی متاثر رہی۔

پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے علاقے میں میری ویڈر ٹاور سے ائیرپورٹ کی طرف جانے والی پنک بس تیز بارش کے دوران بے قابو ہوکر فوزیہ وہاب فلائی اوور کی فٹ پاتھ اور حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے بعد بس شاہراہ فیصل پر ترچھی ہو گئی جس سے مرکزی شاہراہ کے چاروں ٹریک آمدورفت کے لیے بند ہوگئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو دوسری طرف ڈائیورٹ کردیا۔

 پولیس کے مطابق اس حادثے میں بس کو جزوی نقصان پہنچا تاہم ہیوی مشینری کو منگوا کر بس کو سڑک سے ہٹا دیا گیا۔

مزید خبریں :