کراچی:مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ،کھانا نہ پکنے سے بزرگ اور بیمار شہری پریشان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باعث بچے، بزرگ اور  بیمار شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ صبح 8 بجے سے ہی گیس کی فراہمی بند ہوگئی، بچے، بزرگ اور بیمار  جو روزہ نہیں رکھ سکتے ان کے لیےکھانا کیسے بنائیں، صبح  اور دن کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شدید مشکلات ہیں۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی ہیلپ لائن کے مطابق شہر میں گیس فراہمی دوپہر ڈھائی بجے سے شام 7 بجے تک ہوگی اور سحری کے لیےگیس سپلائی رات ڈھائی سے پانچ بجے تک ہوگی۔

ایس ایس جی سی ہیلپ لائن کے مطابق باقی اوقات میں گیس کی عدم فراہمی یاکم پریشر رہےگا۔