بلوچستان کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے نظامِ زندگی مفلوج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے نظامِ زندگی مفلوج ہوگئی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، سیلابی ریلے آنے سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

 زیارت ،کان مترزئی ،سبی اور بولان میں ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا ،بولان میں پنجرہ پل کے مقام پر سیلابی ریلا آنے کے بعد کوئٹہ سبی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ  چمن، پشین، مسلم باغ، بوستان سمیت کئی شہروں میں رابطہ سڑکیں ، بجلی، فون اور انٹرنیٹ سروسز متاثر  ہوگئی۔

 وادی  زیارت میں 3 انچ تک برف باری سے لوگ گھروں میں محصور  ہوگئے جبکہ بولان ، سبی، شاہ رگ اور کوژک ٹاپ پر شدید ژالہ باری سے پھسلن  کی وجہ سے  آمدو رفت متاثر  ہے۔

مزید خبریں :