Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
20 دسمبر ، 2012

اداکار گوندا 21دسمبر کو اپنی49ویں سالگرہ منائینگے

 اداکار گوندا 21دسمبر کو اپنی49ویں سالگرہ منائینگے

ممبئی …بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں شمار کیے جانے والے اداکار گوندا21دسمبر کو اپنی 49ویں سالگرہ منائیں گے۔21دسمبر 1963کو ریاست مہارشٹرا کے شہر Thaneمیں پیدا ہونے والے گوندا ارُن آہوجا نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 1986میں فلم "الزام"سے کیا۔120سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے گوندا نے ابتدائی دور میں ایکشن اورہلکی پھلکی رومانس فلموں میں اپنے ڈانس اور اداکاری سے بیحد شہرت حاصل کی تاہم بعد میں انہیں ایک بہترین کامیڈی اداکار کی حیثیت سے منفرد پہچان حاصل ہوئی۔گووندا کی کامیاب فلموں میں غیر قانونی،ظلم کی حکومت، شعلہ اور شبنم،آنکھیں،راجو بابا،دیوانہ مستانہ،شکاری،ساجن چلے سسرال،قلی نمبر1،حسینہ مان جائیگی،سلامِ عشق، بھاگم بھاگ اورپارٹنر شامل ہیں، جن پر انہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔ فلموں میں بے مثال اداکاری کا مظاہرہ کرکے ایوارڈ زوصول کرنے والے گوندا سیاست کے شعبے میں بھی کامیاب رہے اور انہوں نے تقریباً پانچ سال پارلیمنٹ میں خوش اسلوبی سے اپنے فرائض نبھائے۔واضح رہے کہ گونداکو1999ء میں بی بی سی چینل کی جانب سے کروائے گئے ایک سروے میں پچھلے ہزار سالوں کے 10بہترین اسٹیج اور آن اسکرین اسٹارز میں بھی شامل کیا گیا۔

مزید خبریں :