24 مارچ ، 2023
افغانستان کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں 92 رنز ہی بناسکی جو پاکستان کا مجموعی طور پر پانچواں کم ترین اسکور ہے جبکہ مکمل 20 اوورز کھیلنے کے بعد یہ گرین شرٹس کا سب سے کم اسکور ہے۔
کم ترین مجموعوں کی فہرست میں پاکستان اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف 74، ویسٹ انڈیز کے خلاف 82، انڈیا کے خلاف 83 اور انگلینڈ کے خلاف 80 رنز پر آؤٹ ہوچکا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ ان تمام میچز میں پاکستان ٹیم 20 اوورز سے پہلے آؤٹ ہوگئی تھی۔ اس بار پاکستان ٹیم نے پورے 20 اوورز کھیلے اور 9 وکٹوں پر 92 رنز بنائے جو پوری اننگز کھیل کر پاکستان کا کم ترین ٹوٹل ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف 2014 میں 20 اوورز کی بیٹنگ کے بعد 9 وکٹ پر 96 رنز بنائے تھے۔ اس ہی وینیو پر پاکستان نے 2013 میں جنوبی افریقا کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 98/9 اسکور کیا تھا۔