25 مارچ ، 2023
امریکا میں مسافر جہاز کے ٹیک آف کرتے ہی پائلٹ کی طبیعت خراب ہوگئی۔
ساؤتھ ویسٹ ائیر لائن کی پرواز ڈبلیو این 6013 نے لاس ویگاس ائیرپورٹ سے کولمبو ٹیسٹ کے لیے گزشتہ صبح 6 بجکر 44 منٹ پر ٹیک آف کیا۔
اڑان بھرنے کے 15 منٹ بعد پائلٹ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، ہنگامی صورتحال ہونے پر خوش قسمتی سے اسی پرواز میں ایک دوسری ائیرلائن کا ملازم پائلٹ بطور مسافر سفر کر رہا تھا جس نے خود کو مدد کے لیے پیش کیا اور بوئنگ 737 تیاری کا کنٹرول سنبھال کر ائیر ٹریفک کنٹرول کو خود سے متعارف کر ایا۔
مسافر پائلٹ نے اڑان بھرنے کے ٹھیک ایک گھنٹہ 6 منٹ بعد لاس ویگاس ائیرپورٹ پر باحفاظت میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ، بعد ازاں کپتان کی تبدیلی کے بعد یہ پرواز 5 گھنٹے کی تاخیر سے دن 11 بجے منزل کے لیے روانہ ہوئی۔