Time 25 مارچ ، 2023
پاکستان

(ن) لیگ خیبرپختونخوا میں اختلافات، صوبائی سینئر نائب صدر عہدے سے فارغ

 
سردار مہتاب، اقبال ظفرجھگڑا، ارباب خضرحیات اور دیگر کو بھی شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
سردار مہتاب، اقبال ظفرجھگڑا، ارباب خضرحیات اور دیگر کو بھی شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کرگئے  جہاں پارٹی رولز کی خلاف ورزی پر صوبائی سینئر نائب صدر عبدالسبحان خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر عبدالسبحان خان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے جس میں عبدالسبحان پر  پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اورپارٹی کو دھڑوں تقسیم کرنے کا الزام ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہےکہ 15 دنوں کے اندرشوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دیا گیا تو  پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سردار مہتاب، اقبال ظفرجھگڑا، ارباب خضرحیات اور دیگر کو بھی شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے (ن) لیگ کے رہنما ارباب خضر حیات نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظریاتی کارکن کسی قسم کے شوکاز نوٹسز کا جواب نہیں دیں گے، نظریاتی کارکن نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔

مزید خبریں :