کھیل
Time 25 مارچ ، 2023

نروس ہونے کے باعث نئے کھلاڑی اچھا پرفارم نہیں کرسکے: کپتان شاداب خان

شاداب خان نے اعتراف کیا کہ ٹیم افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اچھا نہیں کھیلی—فوٹو: /ای ایس پی این فائل
شاداب خان نے اعتراف کیا کہ ٹیم افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اچھا نہیں کھیلی—فوٹو: /ای ایس پی این فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے اعتراف کیا کہ ٹیم افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اچھا نہیں کھیلی۔

شارجہ میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ ہم نئےکھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اُترے تھے، نئےکھلاڑیوں سےاچھی کارکردگی نروس ہونےکی وجہ سےنہیں ہوسکی۔

شاداب خان نے کہا کہ کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے ۔

دوسری جانب افغانستان  کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کا کہنا تھا کہ 120 رنز ہوتے تو جیت مشکل ہوجاتی، ہمیشہ پاکستان کے خلاف جیت کے قریب پہنچ کر ہار جاتے تھے مگر اس بار فتح مل گئی۔

راشد خان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جیتنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ 24 مارچ کی شب افغانستان نے پاکستان کو  6 وکٹوں سے شکست دے کر  پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل میچ میں فتح حاصل کی۔

مزید خبریں :