کھیل

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

اجلاس لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس کی صدارت نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون احمد ملک نے کی
اجلاس لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس کی صدارت نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون احمد ملک نے کی

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی نے قومی فٹ بال کے معاملات کے جلد از جلد حل، فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے دیے گئے ٹاسک کو مکمل کرکے ذمہ داریاں منتخب عہدیداروں کے حوالےکرنے کیلئے اہم بیٹھک کی۔

 اس حوالے سے اجلاس لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس کی صدارت نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون احمد ملک نے کی۔

اس موقع پر کمیٹی ارکان محمد شاہد نیاز کھوکھر ، حارث عظمت اور دیگر بھی شامل تھے۔ اجلاس میں نارملائزیشن کمیٹی اور فٹبال کمیونٹی کے ارکان سے باتیں کرتے ہوئے ہارون ملک کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی فٹ بال کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ذمہ دار اتھارٹی اور حکومتی ارکان سے مسلسل رابطے میں ہیں، ہماری کوشش اور خواہش یہی ہے کہ پہلی فرصت میں قومی فٹ بال کے مسائل حل کرکے انہیں باضابطہ ٹریک پر لاتے ہوئے اپنا کام ختم کریں اور فٹ بال کے قومی معاملات حقیقی نمائندوں کے حوالے کریں۔

اس موقع پر  پی ایف ایف کے آئین کی روشنی میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کا جلد از جلد انعقاد یقینی بنانے کیلئے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس کے شرکا 30 مارچ تک اپنی سفارشات پی ایف ایف کو ارسال کریں گے جن کی روشنی میں مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید خبریں :