کراچی میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے3 ملزمان گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز  اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے 100 سے زائد ڈکیتی اور  اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ریکی کرکے بینک آنے جانے والےکاروباری افراد کو لوٹتے تھے، ملزمان موٹرسائیکلیں چوری کرکے بلوچستان کے علاقے چیکو باغ میں فروخت کرتے تھے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہےکہ ملزمان نے 100 سے زائد ڈکیتی اور  اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان نے 150سے زائد موبائل فونز اور 5لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنےکا بھی اعتراف کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق  ملزمان میں حکمت اللہ، ظاہرشاہ اور عبدالرشید شامل ہیں، ملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :