Time 26 مارچ ، 2023
دنیا

عمرہ زائرین کو مسجد الحرام جاتے ہوئے سامان ساتھ نہ لے جانےکی ہدایت

یہ ہدایت سعودی شہری دفاع کی جانب سے جاری کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ سامان کی وجہ سے مشکل اور دوسروں کوپریشانی ہوتی ہے/ فائل: فوٹو
یہ ہدایت سعودی شہری دفاع کی جانب سے جاری کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ سامان کی وجہ سے مشکل اور دوسروں کوپریشانی ہوتی ہے/ فائل: فوٹو

مکہ مکرمہ: عمرہ زائرین کو مسجدالحرام جاتے ہوئے سامان ساتھ نہ لے جانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ ہدایت سعودی شہری دفاع کی جانب سے جاری کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ سامان کی وجہ سے مشکل اور دوسروں کوپریشانی ہوتی ہے۔

اسی حوالے سے حرمین شریفین انتظامیہ نے زائر خواتین کی رہنمائی اور مدد کے لیے خواتین اہلکار بھی تعینات کردی ہیں۔

حرمین انتظامیہ کے مطابق اردو، انگریزی، ترک، فارسی، فرانسیسی اور ازبک زبانوں میں گائیڈ خواتین بھی تعینات ہوں گی۔

اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زائر خواتین کی سہولت کے لیے آمدورفت کے لیے زائد راہداریاں بنائی گئی ہیں، مسجد الحرام کے اندر اور باہر 68 مصلے تیار کیےگئے ہیں اور 22 دروازے مختص کیےگئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق مسجدالحرام کے اطراف زائر خواتین کے لیے 11 واش روم اور 7  کمپلیکس  بھی مختص کردیےگئے ہیں۔

مزید خبریں :