کھیل
Time 26 مارچ ، 2023

افغانستان کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

افغانستان کے خلاف قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فوٹو فائل
افغانستان کے خلاف قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فوٹو فائل

افغانستان کےخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

پلیئنگ الیون میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، محمد نواز ، عماد وسیم، فاسٹ بولر نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔

ٹیم میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو  شامل کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں افغانستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :