کھیل
Time 26 مارچ ، 2023

اظہر علی افغانستان کیخلاف قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی حمایت میں بول پڑے

آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی جب کہ سیریز کا فائنل کل 27 مارچ کو کھیلا جائے گا__فوٹو: سوشل میڈیا
آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی جب کہ سیریز کا فائنل کل 27 مارچ کو کھیلا جائے گا__فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے افغانستان ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کے حق میں آواز اٹھا دی۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اظہر علی کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ ایک شکست کے بعد سلیکشن پر تنقید کرنا شروع ہوگئے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ لوگ بینچ اسٹرینتھ کی بات کرتے ہیں لیکن ان سے صبر نہیں ہوتا۔

اظہر علی نے مزید لکھا کہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں میں مقابلے میں واپس آنے اور اچھا پرفارم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی شب  شارجہ میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا جس میں افغان کرکٹ ٹیم نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

افغانستان کی یہ پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل میچ میں پہلی فتح تھی، قومی ٹیم کی شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کھلاڑیوں پر تنقید کی جانے لگی اور کچھ لوگوں نے ٹیم کی سلیکشن پر تحفظات کا بھی اظہار کیا۔

آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی جب کہ سیریز کا فائنل کل 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :