دنیا کا طویل ترین بس سفر کتنے دن میں مکمل ہوگا؟

اس سفر کا آغاز اگست میں ہوگا / فوٹو بشکریہ ایڈونچرز اوور لینڈ
اس سفر کا آغاز اگست میں ہوگا / فوٹو بشکریہ ایڈونچرز اوور لینڈ

اگر آپ بس میں سفر کر چکے ہیں تو اندازہ ہوگا کہ بہت زیادہ وقت تک بیٹھ کر گزارنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔

مگر کیا آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ دنیا میں بس کے طویل ترین سفر کا دورانیہ کتنا ہوگا؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر یہ سفر 56 دن طویل ہوگا جو استنبول سے شروع ہوکر لندن پر ختم ہوگا۔

ایک سیاحتی کمپنی کی جانب سے اس سیاحتی پروگرام کا اعلان کیا گیا جسے اس نے دنیا کا طویل ترین بس سفر قرار دیا۔

اس سفر کا آغاز اگست 2023 میں ہوگا اور 30 افراد اس کا حصہ بنیں گے۔

یہ سفر 22 ممالک پر مشتمل ہوگا جو ترکیہ سے شروع ہوکر بلقان، مشرقی یورپ، شمالی اور مغربی یورپی ممالک سے گزرتے ہوئے برطانیہ کے دارالحکومت پر اختتام پذیر ہوگا۔

اس سفر کے دوران لوگوں کو خلیج فن لینڈ میں ایک بحری جہاز میں گھومنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، جبکہ یورپ کے سب سے شمالی کونے کی سیر بھی کرائی جائے گی۔

مجموعی طور پر یہ 12 ہزار کلومیٹر طویل سفر ہوگا جس کا حصہ بننے کے لیے 24 ہزار 300 ڈالرز خرچ کرنا ہوں گے۔

ویسے تو ایک بس میں 2 ماہ گزارنا سننے میں تو کچھ زیادہ اچھا نہیں لگتا مگر کمپنی کے مطابق طویل فاصلے کے آرام دہ سفر کے لیے خصوصی لگژری بس ڈیزائن کی گئی ہے۔

مزید خبریں :