دنیا
Time 26 مارچ ، 2023

بھارت میں افطار کے بعد 100 سے زائد روزہ داروں کی طبیعت خراب

مغربی بنگال کے پخیرالیا گاؤںمقامی مسجد میں افطاری کے بعد روزہ داروں کی طبیعت بگڑنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا: بھارتی میڈیا— فوٹو: فائل
مغربی بنگال کے پخیرالیا گاؤںمقامی مسجد میں افطاری کے بعد روزہ داروں کی طبیعت بگڑنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا: بھارتی میڈیا— فوٹو: فائل

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے 24 پرگنا کی میں روزہ افطار کرنے کے بعد 100 سے زائد روزہ داروں کے طبیعت خراب ہو گئی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پخیرالایا گاؤں کی ایک مقامی مسجد میں افطاری کے بعد روزہ داروں کی طبیعت بگڑنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی مسجد میں روزہ افطار کرنے کے بعد 100 سے زائد روزہ داروں کی طبیعت خراب ہو گئی تھی جنہیں علاقہ مکینوں نے فوری طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال پہنچایا تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے پر کئی روزہ داروں کو کلکتہ کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اسپتال میں لائے گئے مریضوں کی طبیعت افطار میں غیر معیاری کھانا کھانے کے بعد فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے خراب ہوئی تھی۔

پخیرالایا گاؤں میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد رمضان کے دوران سحر و افطار مساجد میں ہی ادا کرتے ہیں، واقعے کی شکایت نریندر پور پولیس اسٹیشن میں درج کرلی گئی۔

مزید خبریں :